لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور چین کے قونصل جنرل لاہور مسٹر سن یان نے گیمز کا افتتاح کر دیا۔افتتاحی تقریب میں ملک بھر سے2 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت کی صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور چین کے قونصل جنرل لاہور مسٹر سن یان نے ٹرافی کی رونمائی کی
پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز میں ملک بھر سے 2 ہزار کھلاڑیوں کی شرکت خوش آئند ہے، وزیر کھیل پنجاب

چین سے ہماری دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے، چین ہر مشکل وقت میں ہمارا عظیم دوست ہے،پاک چائینہ اکنامک کوری ڈور دوستی کا عظیم نمونہ ہے،پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز میں 70ہزار کھلاڑیوں نے ٹرائلز دیئے، لاہور سے آج پوری دنیا کو پیغام ہے کہ ہم پاک چائینہ فرینڈ شپ مناتے رہیں گے،
پنجاب سپورٹس میں تمام صوبوں میں نمبر ون ہے،
پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز حیران کن انیشیٹو ہے، چینی قونصل جنرل لاہور نے کہا
پاک چائینہ فرینڈ شپ گیمز ہماری دوستی کی بہترین مثال ہے، مسٹرسن یانپاکستان اور چائینہ نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے، مسٹرسن یان پاک چائینہ گیمز اتھلیٹس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، چینی قونصل جنرل نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا،
پاک چین دوستی زندہ باد،ڈی جی سپورٹس پنجاب محمدطارق قریشی اور ایڈیشنل سیکرٹری شبیرحسین چیمہ ودیگر نے شرکت کیک تقریب میں پاکستان کے تمام صوبوں کی خوبصورت کلچرل پرفارمنس پیش کی گئی

پاک چائنہ فرینڈ شپ گیمز وزیر کھیل اور چین کے کونصلیٹ