وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر علی حسام کی ملاقات
ملاقات میں خواجہ شاہزیب اکرم اور خواجہ وسیم افضل بھی موجود تھے
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر علی حسام کو مبارکباد ملاقات میں تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
پنجاب میں انڈسٹریلائزیشن کے فروغ پر گفتگو لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے کاروباری برادری سے متعلق تجاویز اور سفارشات پیش کیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدامات کو سراہا
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام نے امن وامان کے قیام کیلئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کو سراہا
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم پنجاب میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ علی حسام، صدر لاہور چیمبر آف کامرس
وزیراعلی مریم نواز شریف دن رات محنت کرکے پنجاب کو مثالی صوبہ بنا رہی ہیں خواجہ شاہ زیب
تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ مریم نواز شریف
پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مریم نواز شریف
تاجر صنعت کار اور سرمایہ داروں کی آسانی کیلئے ای بز متعارف کرایا ہے۔ مریم نواز شریف
انڈسٹریلائزیشن کیلئے سرخ فیتے کی رکاوٹوں کو دور کررہے ہیں۔ مریم نواز شریف




