لاہور (عامر اقبال بٹ سے) لاہور میں ریونیو معاملات سے متعلق اہم انتظامی تقرریاں کر دی گئیں۔
جنرل اسسٹنٹ ریونیو ٹو محمد سفوان الحق کو سب رجسٹرار نشتر ٹاؤن لاہور جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار محمد اکرم کو سب رجسٹرار واہگہ ٹاؤن لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو لاہور حافظ کریم داد چغتائی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔دونوں افسران کو ریونیو امور میں وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ محنتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار افسران قرار دیا جاتا ہے، جو شہریوں کے مسائل کے حل اور ریونیو معاملات کو بہتر انداز میں نمٹانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افسران کی کارکردگی اور تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔