یوحنا آباد میں اینٹی کرپشن کی کارروائی: ‘ستھراپنجاب’ کا سپروائزر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارلاہور (میٹروپولیٹن نیوز) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ‘ستھرا پنجاب’ پروگرام کے سپروائزر محمد عامر کو شہری سے مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ا ینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی، جس کے دوران ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔