(میٹروپولیٹن نیوز) این سی سی آئی اے کی اسلام آباد اور لاہور میں سائبر جرائم کے خلاف تین بڑی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اسلام آباد اور لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے آن لائن بلیک میلنگ، خواتین کو ہراساں کرنے اور مالی فراڈ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد میں عرفان صدیق نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جو مبینہ طور پر جعلی ملازمتوں کے اشتہارات اور شادی کے جھوٹے وعدوں کے ذریعے متعدد خواتین کو اپنے جال میں پھنساتا، ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا اور رقم وصول کرتا تھا۔ ملزم کی جانب سے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے برطانوی شہری ظاہر ہونے اور اے آئی سے تیار کردہ تصاویر استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
لاہور میں این سی سی آئی اے نے پی او ایس مشینوں کے ذریعے غیر مجاز کارڈ ٹرانزیکشنز اور غیر قانونی مالی فوائد حاصل کرنے میں ملوث ملزم شعیب احمد کو گرفتار کر لیا۔
ایک اور کارروائی میں این سی سی آئی اے اسلام آباد نے شہری محمد شہزاد سے فراڈ کے ذریعے ہتھیائی گئی 9 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کرکے شہری کو واپس کر دی۔
#NCCIA #CyberCrime #Islamabad #Lahore #OnlineFraud #CyberSecurity #Pakistan


