معروف اداکارہ صباء قمر نے دسمبر میں اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمامںافواہوں کو مسترد کر دیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شادی کی افواہوں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی۔ صبا قمر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آ رہا کہ دسمبر میں ان کی شادی کی افواہیں کون اور کہاں سے پھیلا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں اپنے پراجیکٹس میں اس قدر مصروف ہیں کہ انہیں گھر جا کر نیند پوری کرنے کی بھی فرصت نہیں ملتی، ایسے میں شادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بات کو مزید دلچسپ بناتے ہوئے صبا قمر نے چٹکی لی کہ اگر واقعی ان کی شادی ہو رہی ہے تو براہِ کرم انہیں بھی مطلع کیا جائے اور دعوت نامہ بھیجا جائے، کیونکہ انہیں ابھی تک اپنی ہی شادی کا کارڈ موصول نہیں ہوا۔





