لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق دورانِ پٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران نے موٹروے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو دیکھا افسران نے گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم گاڑیوں میں موجود ڈرائیورز گاڑیاں سڑک پر چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے۔ دوران تلاشی گاڑیوں میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات میں تقریباََ 155 کلو گرام افیون اور 88 کلوگرام چرس شامل ہیں۔ موٹروے پولیس کے افسران نے بعد از قانونی کاروائی برآمد شدہ منشیات اور دونوں گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں۔