چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026: ماس ریسلنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابی، دو برونز میڈلز حاصل کر لیے

لاہور (رپورٹ: رانا زاہد)چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں دو برونز (کانسی) میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں۔

کھلاڑی جیتبکی خوشی میں پاکستانی پرچم کے ساتھ
محمد عاصم میڈل اور پاکستانی کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

تفصیلات کے مطابق 90 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی ماس ریسلر محمد عاصم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی حریف کو شکست دے کر برونز میڈل جیتا۔ دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں پاکستان کی اقرا نصیب نے 90 کلوگرام سے زائد ویٹ کیٹیگری کے کانسی کے تمغے کے لیے ہونے والے مقابلے میں ایرانی کھلاڑی کو زیر کر کے ملک کے لیے دوسرا برونز میڈل حاصل کیا ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نواب فرقان خان نے محمد عاصم اور اقرا نصیب کو اس شاندار فتح اور تمغے جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ماس ریسلرز نے عالمی سطح پر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور چھٹی ورلڈ نومیڈ گیمز میں دو تمغوں کا حصول پوری قوم کے لیے باعثِ مسرت ہے نواب فرقان خان نے پاکستان اسپورٹس بورڈ اور حکومتِ پاکستان کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سرپرستی کے باعث ہی کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر یہ کامیابی حاصل کر سکے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ماس ریسلنگ میں پاکستان کے لیے کامیابیوں اور تمغوں کا یہ سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔