گلبرگ اور عزیز بھٹی زون میں مشترکہ کارروائی، متعدد سڑکوں پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن
لاہور: (عامراقبال بٹ سے) تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے گلبرگ اور عزیز بھٹی زون میں آپریشن کے دوران 5 غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ 3 عمارتوں کو سربمہر کر دیا۔
یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایات پر کی گئی۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں دونوں زونز کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے اسکواڈز نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔کارروائی کے دوران بہار شاہ روڈ، سندر داس روڈ، علامہ اقبال روڈ، حبیب اللہ روڈ اور بدر اسٹریٹ سمیت مختلف مقامات پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ پلاننگ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا مقصد تعمیراتی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے شعبہ پلاننگ کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا مقصد تعمیراتی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔



