لاہور گلشن راوی میں قیمت کی ادائیگی کے تنازع پر نوجوان فیضان اور جوس کارنر کے مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے نوجوان کو مبینہ طور پر غیر قانونی تحویل میں بھی رکھا ملزمان نے نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی واقعے کی اطلاع ملتے ہی گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں اویس، عمر اور فیصل شامل ہے، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، فیصل کامران

