لاہور (عامراقبال بٹ سے) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل علامہ اقبال ٹاؤن میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی چونگ کا دورہ کر کے انتظامی امور اور نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف، اے سی علامہ اقبال عبدالسمیع شیخ اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ تھے۔ واسا حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پانی کھڑا ہونا نجی سوسائٹی کے ناقص سیوریج نظام کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر ہے۔ ڈی سی لاہور نے تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیوریج سسٹم ٹھیک کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ ضرورت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حکومتی سپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ بہترین میونسپل سہولیات اور عوامی تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ واسا کو ڈی سلٹنگ فوری مکمل کرنے اور کھڑے پانی کی ڈی سلٹنگ کی ہدایت کی گئی۔ اسی دورہ میں پولیو مہم کے پانچویں روز فیلڈ ٹیموں، ٹیلی شیٹس، مائیکرو پلان اور ویکسین کیریئرز و آئس پیکس کا معائنہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے اور انکاری و ناٹ اویلیبل بچوں کو اسی روز کور کیا جائے، شہریوں سے اپیل ہے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں



