بڑی پیشرفت “نیوایپکایونین” کی رجسٹریشن کی تیاریاں مکمل
ستھرا پنجاب ایجنسی میں نئی یونین کا اعلان
لاہور (عامر اقبال بٹ سے) تفصیلات کے مطابق “نیو ایپکا یونین” کے صدر دلاور جٹ کی قیادت میں تمام قانونی پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے اور یونین کو جلد “ستھرا پنجاب ایجنسی” میں باقاعدہ رجسٹرڈ کروانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ صدر دلاور جٹ نے اپنے جاری کردہ ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ قانون کی بالادستی، تمام قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ تحرک کا آغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تنظیم سازی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے احمد ستار کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ہارون یونس کو نائب صدر اور ملک ندیم اشرف کو جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر منتخب کیا گیا ہے۔
صدر: دلاور جٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر دلاور جٹ کا کہنا تھا ہم اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ ریفرنڈم میں اتریں گے اور ورکرز کے دیرینہ مسائل اور ان کے حقوق کی آواز کو ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ ان شاء اللہ ریفرنڈم میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ورکرز کی امنگوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے اور ان کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹری ورکرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جائے گا۔ ان کی تنخواہوں میں اضافے، ناجائز کٹوتیوں کے خاتمے، میڈیکل کی بہتر سہولیات اور دیگر بنیادی وسائل کے حصول کے لیے جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔ صدر دلاور جٹ نے تمام اخلاص کے ساتھ ساتھ آنے والے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام عہدیداروں کو ساتھ لے کر ایک بہترین حکمت عملی کے تحت فیصلے کیے جائیں گے۔باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے تمام قانونی پیپر ورک مکمل “نیو ایپکا یونین” جلد ستھرا پنجاب ایجنسی میں رجسٹرڈ ہونے کو تیار ہے

عہدیداران