متحدہ عرب امارات، اٹلی اور پرتگال میں مقیم پاکستانیوں سے التماس ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ سے متعلق خدمات فراہم کرنے والے غیر مجاز ایجنٹس اور اداروں سے ہوشیار رہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کا لین دین نہ کریں۔ یہ غیرقانونی ادارے اور ایجنٹ نہ صرف شہریوں سے زائد فیسیں وصول کر رہے ہیں بلکہ شناختی معلومات کی چوری میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ نادرا کی جانب سے ان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

