اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راوی ٹاون حمیرہ شاہ کے ڈرائیور اکبر علی کو اینٹی کرپشن حکام نے ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور اکبر الزامات تھے کہ اس نے تحصیل میں مبینہ طور پر رشوت کا بازار کر رکھا تھا تحصیل میں کوئی کام اس کی اجازت کے بغیر کروانے مشکل تھا ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اکبر علی کو حراست میں لیا، تاہم گرفتاری کی وجوہات اور مقدمے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
اینٹی کرپشن ٹیم نے تحصیل راوی کے دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حمیرہ شاہ کے ڈرائیور اکبر علی کو حراست میں لے لیا۔


