وہاڑی میں اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی اور انہیں گلدستے پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انعم اکرم نے کہا کہ وہاڑی میں تعیناتی کے دوران انہیں بہترین پیشہ ورانہ تجربات حاصل ہوئے۔ افسران اور ملازمین کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خوشگوار یادوں کا حصہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی بہتر انجام دہی کے لیے ٹیم ورک، باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ وہاڑی میں تعیناتی کے دوران اسٹاف کی جانب سے ملنے والا تعاون ہمیشہ یاد رکھیں گی۔
تقریب کے اختتام پر محکمہ کے افسران اور ملازمین نے انعم اکرم کے لیے آئندہ ذمہ داریوں میں کامیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
#aamiriqbalbutt #metropolitannews #viralreelsシ #photooftheday #vihari
Disclaimer: This content is based on updates and statements from a farewell ceremony held in Vehari in honor of Assistant Commissioner Anam Akram, and is shared for general informational purposes only.


