لاہور (میٹروپولیٹن نیوز)

لاہور سمیت پوری ڈویژن میں صفائی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔ کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا

کمشنر لاہور

جہاں انہوں نے ڈویژن بھر میں جاری صفائی آپریشن کی لائیو مانیٹرنگ روڈ واشنگ اور پلاٹس کلیئرنس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ستھرا پنجاب رضوان الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موصول ہونے والی دو سو دس شکایات میں سے دو سو چھ کا فوری ازالہ کر دیا گیا ہے، جبکہ تمام اوپن پلاٹس ڈرینز اور سورتنگ پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ بھی جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع میں صفائی کا یکساں معیار برقرار رکھا جائے اور شکایات کے ازالے کے بعد شہریوں سے رابطہ کر کے ان کا اعتماد بحال کیا جائے۔
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا ستھرا پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور ڈویژن میں صفائی کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کا جائزہ

#metropolitannews #aamiriqbalbutt #viralreelsシ #post #likeforlikes #lahore
Maryam Nawaz Sharif PML(N) Govt of Punjab Deputy Commissioner Faisalabad