ساف فٹبال چیمپئن شپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا، مسلسل تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا
ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز کھیل دیکھنے میں آیا۔ پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہاف میں ایک گول اسکور کرکے برتری حاصل کی اور بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔
تاہم دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے بھرپور کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے مقابلے کا پانسہ پلٹ دیا۔ بھارت نے پاکستان کی ایک گول کی برتری ختم کرتے ہوئے میچ 1-2 سے جیت لیا اور چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ ساف چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، جبکہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ اس کا مجموعی طور پر 10واں ٹائٹل ہے۔
دوسری جانب پاکستانی فٹبال ٹیم نے پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔ اگرچہ پاکستان ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہا، لیکن فائنل تک رسائی قومی فٹبال ٹیم کی ایک بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
