محکمہ ایکسائز اور پاکستان پوسٹ کابڑا قدم: لاکھوں سمارٹ کارڈز کی شہریوں تک فراہمی شروع!

لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز میں تاخیر اور زیر التوا (Pending) کارڈز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ مل کر فوری اور مؤثر اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان پوسٹ کے پاس انتظامی مسائل کی وجہ سے التوا میں پڑے 2 لاکھ سے زائد سمارٹ کارڈز کی تعداد اب گھٹ کر صرف 15 ہزار رہ گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام کی ہنگامی میٹنگ کے بعد ڈلیوری کے نظام کو مزید بہتر اور فعال بنا دیا گیا ہے۔ لاکھوں مالکان کو ان کے سمارٹ کارڈز کی موصولی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ ایکسائز شہریوں کو بروقت اور عوام دوست خدمات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔اگر آپ کو گاڑی کی رجسٹریشن یا سمارٹ کارڈ کے حصول میں کسی تاخیر یا دشواری کا سامنا ہے تو اپنی شکایت یا تجاویز ہم تک ضرور پہنچائیں۔