پشاور ( میٹرو پولیٹن نیوز) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے صارفین سے شاپنگ بیگ کی اضافی قیمت وصول کرنے اور اس پر اپنے برانڈ کی تشہیر کرنے کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے معروف ملبوسات کے برانڈ ’کھاڈی‘ کو جرمانے اور ہرجانے کی سز سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں برانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ صارف کو شاپنگ بیگ کے لیے وصول کیے جانے والے 30 روپے واپس کرے، اس کے علاوہ 25 ہزار روپے ہرجانہ اور 25 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا جائے ۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی ایک کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے صارفین سے شاپنگ بیگ کی اضافی قیمت وصول کرنے اور اس پر اپنے برانڈ کی تشہیر کرنے کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے معروف ملبوسات کے برانڈ ’کھاڈی‘ کو جرمانے اور ہرجانے کی سز سنائی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں برانڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ متاثرہ صارف کو شاپنگ بیگ کے لیے وصول کیے جانے والے 30 روپے واپس کرے اس کے علاوہ 25 ہزار روپے ہرجانہ اور 25 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا جائے۔ یہ فیصلہ پشاور کی کنزیومر کورٹ کی جانب سے بدھ کے روز اس شکایت پر سنایا گیا، جو کہ گذشتہ سال دسمبر میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ برانڈ کے لوگو والے کیئرنگ بیگ (شاپنگ بیگ) کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنا اور اسی رقم سے اپنے برانڈ کی تشہیر کروانا صارفین کے حقوق کے منافی اور غیر منصفانہ تجارتی عمل ہے۔ کنزیومر کورٹ نے درخواست گزار کے اس مؤقف سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ خریدار سے بیگ کی قیمت وصول کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر کمپنی کا اشتہار یا لوگو چھاپ کر اپنی تشہیر کروانا قانون اور منصفانہ تجارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ عدالت کے اس فیصلے کو صارفین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

بی بی سی اردو رپورٹ

فائل فوٹو