میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات، جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن؛ جوڑے پل، برکی روڈ اور ہربنس پورہ کلیئر

ریگولیشن ونگ کا آپریشن سے پہلے گروپ فوٹو

لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر) علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی خصوصی ہدایات پر شعبہ ریگولیشن نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔میٹروپولیٹن آفیسر (ریگولیشن) جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی اور میڈم سدرہ شہزاد رسول کی قیادت میں تحصیل اقبال اور مصطفیٰ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں واگزار کروائی گئی اراضی کو مکمل طور پر کلیئر کرا لیا گیا۔علاوہ ازیں انچارج آپریشن شہزاد رسول کی نگرانی میں قائم خصوصی اسکواڈ نے جوڑے پل، برکی روڈ اور ہربنس پورہ میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ آپریشن کے دوران سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو ہٹا کر سامان بحقِ سرکار ضبط کر لیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

میڈم سدرہ شہزاد آپریشن کے دوران ریگولیشن ٹیم کے ساتھ
انچارج آپریشن شہزاد رسول تجاوزات ختم کرواتے ہوئے