بچی سے سکول میں جھاڑو لگوانے کا معاملہ چوکیدار معطل سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری
جڑانوالہ کے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 109 آر بی میں کم عمر طالبہ سے جھاڑو لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے سکول کے چوکیدار اسحاق کو معطل کر دیا، جبکہ سکول انتظامیہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں طالبہ کو ایک ہاتھ میں جھاڑو اور دوسرے ہاتھ میں پنسل پکڑے سکول کے باہر سڑک پر صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واقعے نے سکولوں میں بچوں سے صفائی کروانے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مزید کیا کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے؟
#aamiriqbalbutt #metropolitannews

