
گوجرانوالہ میں ڈرامہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے بڑا ایکشن لے لیا۔
پنجاب آرٹس کونسل گوجرانوالہ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران کیپری تھیٹر کو سیل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق تھیٹر میں جاری ڈرامے کے دوران مقررہ ایس او پیز کی خلاف ورزی سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تھیٹرز میں ڈرامہ ایس او پیز کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔گوجرانوالہ انتظامیہ کی کارروائی کے بعد کیپری تھیٹر کو بند کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی نگرانی مزید سخت کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
