لاہور کے بیدیاں روڈ جامن روڈ چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارروائی کے دوران 3 ٹرک سامان قبضے میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔
لاہور:(میٹروپولیٹن نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز اور چیف آفیسر کلیم یوسف کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کی زیرِ نگرانی بیدیاں روڈ، جامن روڈ چوک پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کی قیادت انچارج شالامار تحصیل شہزاد رسول نے کی۔آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین ٹرک سامان قبضے میں لے لیا گیا، جسے بعد ازاں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سٹور میں جمع کروا دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور عوام کو صاف و کشادہ راستے فراہم کرنے کے لیے کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
مکمل تفصیل ویڈیو میں لائک شئیر کریں



