نئے ڈیجیٹل شواہد پر مومنہ اقبال اور ثاقب چدڑ کو دوبارہ نوٹس ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیللاہور: نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کریں گے۔ تحقیقاتی ٹیم نئے سامنے آنے والے ڈیجیٹل شواہد کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ، دستیاب معلومات اور دیگر متعلقہ مواد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کو پیش کرے۔ تحقیقات کی رپورٹ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مقصد معاملے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانب دارانہ جائزہ لینا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے اور حتمی نتائج سامنے آنے تک کسی بھی فرد کو قصوروار یا بے گناہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا
لاہور: نئے ڈیجیٹل شواہد سامنے آنے کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ہیں، جبکہ معاملے کی ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رینک کے افسر کریں گے۔ تحقیقاتی ٹیم نئے سامنے آنے والے ڈیجیٹل شواہد کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ، دستیاب معلومات اور دیگر متعلقہ مواد کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ ترجمان کے مطابق خصوصی ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کو پیش کرے۔ تحقیقات کی رپورٹ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا مقصد معاملے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانب دارانہ جائزہ لینا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تحقیقات مکمل ہونے اور حتمی نتائج سامنے آنے تک کسی بھی فرد کو قصوروار یا بے گناہ قرار دینا قبل از وقت ہوگا





