رپورٹ (عامر اقبال بٹ میٹروپولیٹن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضلعی دوروں کے دوران سکیورٹی پروٹوکول یا وی آئی پی موومنٹ کے باعث عوام اور طلبہ کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی واضح اور سخت ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت ترین ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جہلم کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
ڈی سی جہلم نے وزیراعلیٰ کے متوقع دورے اور سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر 10 نومبر 2026 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینوئل امتحانات کے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ ری شیڈول کرنے کی سفارش کرتے ہوئے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کو باقاعدہ خط لکھا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اقدام کو اپنے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی اور عوامی مفادات کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی پبلک پروٹوکول کی وجہ سے طلبہ کا تعلیمی حرج یا شہریوں کو تکلیف ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، جس کے تحت ڈپٹی کمشنر کو فوری اثر سے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں