ریلوے ہیڈکوارٹر بکنگ سینٹر کا بہترین اقدام: شہریوں اور مسافروں کے لیے بڑی سہولت
ریلوے ہیڈکوارٹر بکنگ سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ شاندار سہولیات اور نظام نے مسافروں اور عام شہریوں کے دل جیت لیے ہیں۔ انتظامیہ کے اس مثبت اقدام کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے۔خوش اخلاق رویے اور رہنمائی نے مسافروں کا دل باغ باغ کر دیا۔جدید نظام کے تحت ٹکٹ کے حصول کا عمل تیز اور آسان بنا دیا گیا ہے۔انتظار گاہ میں بہترین سائلین کے بیٹھنے کے معقول انتظام اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انفارمیشن ڈیسک پر موجود اہلکار مسافروں کو ٹرین کے اوقات اور سیٹوں کی دستیابی سے متعلق بروقت معلومات فراہم کر رہے ہیں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر الگ کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ کیش کے علاوہ آن لائن، کریڈٹ کارڈ اور موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگی کا سہولت آمیز نظام فعال کیا جائے۔ رش سے بچاؤ کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے قبل از وقت ٹوکن حاصل کرنے کی سہولت متعارف کرائی جائے۔انتظامیہ کا یہ جذبہ اور بہترین کارکردگی دیگر محکموں کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔

