اسلام آباد: برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا فراڈ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی ایف آئی اے ٹیم نے ملزم وسل آزاد کو بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے گرفتار کر لیا
ذرائع: گرفتاری کے دوران ملزم کی ایف آئی اے ٹیم سے مزاحمت، دھمکیاں بھی دیں انسپکٹر عبداللہ کیانی اور ٹیم نے مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ذرائع
ویزا کنسلٹنسی فراڈ کیس میں 16 لاکھ روپے کی رقم ملزم سے برآمد، ایف آئی اے
ملزم پر برطانوی اسٹوڈنٹ ویزا کی مبینہ فراڈ پر مبنی پروسیسنگ کا الزام
ملزم وسل آزاد IEIS Consultants اسلام آباد کا CEO/مالک ہے، ایف آئی اے
ملزم کے خلاف FIR نمبر FIR-AHTC-ICT-753/26 درج ہے، ایف آئی اے
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری


