لاہور (میٹروپولیٹن نیوز ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی رپورٹنگ یقینی بنائی جائے، چھپایا نہ جائے، ڈینگی لاروا ملنے پر اردگرد کے 10 گھروں میں سپرے یقینی بنایا جائے۔ ڈینگی کنٹرول اور سرویلنس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں، فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں، ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز , اے سی سٹی عامر لیاقت ، ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل،اپریشن انچارج ریگولیشن شہزاد رسول اور دیگر افسران نے اسلامیہ پارک اور چوبرجی میں صفائی اور نالوں کی ڈی سلٹنگ کا بھی جائزہ لیا، فیلڈ میں صفائی انتظامات اور ڈی سلٹنگ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کی کامیابی کے لئے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا کو چھپانا نہیں بلکہ رپورٹ کرنا ہے اور لاروا ملنے کی صورت میں اطراف کے 10 گھروں میں اسپرے لازمی کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نالوں کی بروقت ڈی سلٹنگ یقینی بنائی جائے، صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، فیلڈ میں موجود عملہ متحرک رہے، صفائی میں کوتاہی برداشت نہیں۔

ڈی سی لاہور اور اے سی سٹی فیلڈ میں متحرک