نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور سرکل کی آن لائن فراڈ کے خلاف کارروائی، شہری کو چار لاکھ روپے واپس دلا دیے گئے۔ آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ کے ذریعے شہری سے ہتھیائی گئی رقم برآمد کرکے متاثرہ شخص کے حوالے کر دی گئی۔ این سی سی آئی اے کی کارروائی سے متاثرہ شہری کو مالی ریلیف مل گیا۔