لاہور ( میٹرو پولیٹن نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کا جواب دینا ہوگا، لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کو ان کے خلاف کارروائی سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران محمد رضوان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں رات تقریباً ایک بجے ہوٹل کی لابی میں بلایا گیا اور ان کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پی سی بی کی جانب سے سات کھلاڑیوں کو واپس بلائے جانے اور بعد ازاں نظم و ضبط و رویے سے متعلق اندرونی تحقیقات کے تناظر میں یہ معاملہ سامنے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض کھلاڑیوں کے موبائل فونز تحویل میں لے کر این سی سی آئی اے کے حوالے کیے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اس معاملے پر تاحال باضابطہ مؤقف نہیں دیا۔

