مریم نواز شریف کی مسقط میں عمانی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر خلفان بن سعید سے اہم ملاقات
عمانی وزیر کا پنجاب کے ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ اور مریم نواز کی قیادت کی بہترین حکمت عملی کا اعتراف
مسقط/لاہور:(میٹروپولیٹن نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسقط میں عمان کے وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید بن مبارک الشویلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اربن پلاننگ، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور باہمی تعاون کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔عمانی وزیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو ’یو این ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ‘ ملنے پر مبارکباد پیش کی اور پنجاب حکومت کے تاریخی پروگرام ”اپنی چھت، اپنا گھر“ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود ہونے کی وجہ سے یہ پراجیکٹ عمان ہاؤسنگ بینک کے ماڈلز سے بھی زیادہ بہتر ہے۔
18 ماہ میں ریکارڈ قرضے: صرف 18 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو گھروں کے لیے 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔سوا لاکھ سے زائد خاندانوں کی منتقلی: ”اپنی چھت، اپنا گھر“ پروگرام کے تحت سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے نئے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔شفافیت اور 99% ریکوری: پروگرام صرف میرٹ پر مبنی ہے، اور 14 ہزار روپے کی آسان قسط کی وجہ سے ریکوری ریٹ 99 فیصد سے زائد ہے۔ معاشی چیلنجز کے باوجود 5 سالوں میں کم آمدن والے طبقے کے لیے 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف لازمی پورا کیا جائے گا۔عمانی وزیر نے مسقط کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں پاکستانی کمپنیوں کے کردار کو سراہا اور عمان کو وزیراعلیٰ مریم نواز اور پاکستانیوں کا دوسرا گھر قرار دیا۔

اجلاس میں عمانی اور پاکستانی سیاسی شخصیات موجود