شاہدرہ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب سپیڈو بس اور میٹرو بس کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہوگئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ عملہ موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں بسوں کو راستے سے ہٹانے کے اقدامات کیے۔ زخمی ہونے والی دونوں خواتین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سپیڈو بس کے ڈرائیور کو معطل کردیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات، بسوں کو پہنچنے والے نقصان اور ڈرائیور کی ذمہ داری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ابتدائی طور پر حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پی ایم اے حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات واضح ہوں گی۔

حادثے کا شکار بسیں
حادثے کا شکار بس