لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے سکولوں کے تفصیلی دورے، اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں سکولوں میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔سکولوں میں خطرناک قرار دی گئی تعمیرات اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی گئی، مسائل کے حل کے لئے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو رپورٹ جمع کروائی جا رہی ہے، پینے کے صاف پانی، مناسب صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات فوری فراہم کرنے، خطرناک قرار دیے گئے کلاس رومز کو فوری خالی کروانے، کنسٹرکشن سائٹس پر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے، واش رومز کی صفائی، ٹوٹے نلکوں کی مرمت، کلاس رومز میں لائٹس، پنکھوں کی فعالیت، وائٹ واش اور فرنیچر کی بہتری یقینی بنانے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طلباء کی حفاظت پر زیرو ٹالرنس ہے، خطرناک کلاس رومز فوری بند کر کے مرمت کی جائے گی، سرکاری سکولوں میں صفائی، پینے کے پانی اور واش رومز کی حالت بہتر بنانا لازمی ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز سکولوں کے سرپرائز وزٹ جاری رکھیں اور روزانہ رپورٹ پیش کریں







مختلف تحصیلوں کے اے سی سکولوں کے دورے کرتے ہوئے
