اسلام آباد (رپورٹ بیورو چیف)

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم ہسپتال میں چیخ و پکار اور کوہرا م مچا ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔افسوسناک واقعے میں وارڈ میں زیرِ علاج 15 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صرف ایک بچے کو معجزانہ طور پر بروقت بچایا جا سکا۔

اسلام آباد سے انتہائی دردناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنیکالوجی وارڈ میں شارٹ سرکٹ اور اے سی کمپریسر پھٹنے سے ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔