لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر پرائس چیکنگ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت کی سبزہ زار میں پرائس انسپکشنز، چکن، گوشت اور سبزی کی 20 دکانوں کی انسپکشنز کی گئیں، اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 2 دکانیں سیل اور گرانفروشی پر 2 افراد گرفتار کر لیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رانا عامر لیاقت نے کہا کہ شہریوں کو مقررہ قیمتوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، اوور چارجنگ پر زیرو ٹالرنس ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہو گی۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔

اے سی سٹی رانا عامر لیاقت انسپکشن کے دوران
مختلف دوکانوں پر چیک کے دوران