رپورٹ: عامراقبال بٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور کے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ایڈیشنل ڈی سی میونسپل سروسز عبداللہ خان کے ہمراہ سروسز ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی انتظامات اور سیفٹی آڈٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور ایمرجنسی ایگزٹ پلان میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ہسپتالوں کے ایمرجنسی ریسپانس پلان کو فول پروف بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ دورے کے دوران ہسپتال انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر ایک خصوصی عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس میں سائرن بجتے ہی مریضوں اور شہریوں کو محفوظ راستوں سے نکالنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے عمل کو جانچا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجازِ نے ہدایت کی کہ تمام ایمرجنسی راستے ہمہ وقت کلیئر رکھے جائیں، واضح سائن بورڈز آویزاں ہوں اور لفٹس و ریمپ کا روزانہ معائنہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ہسپتالوں میں سیفٹی انتظامات کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنا رہی ہے۔





ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ایڈیشنل ڈی سی میونسپل سروسز عبداللہ خان کے ہمراہ سروسز ہسپتال کا دورہ