ملتان میں بیوی کو غیر فطری عمل پر مجبور کرنے والا شوہر گرفتار
لاہور (میٹروپولیٹن نیوز)ویمن پولیس نے خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز دکھا کر غیر فطری عمل پر مجبور کرنے، جنسی تشدد اور مارپیٹ کے الزام میں شوہر احسن اظہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق خاتون نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ اس کا شوہر شعبہ طب سے وابستہ ہے اور اسے نازیبا ویڈیوز دکھا کر غیر فطری عمل پر مجبور کرتا تھا۔ انکار پر مبینہ طور پر تشدد اور طلاق کی دھمکیاں دیتا رہا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق وہ بچوں کی خاطر گزشتہ پانچ سال سے خاموش تھی، تاہم حالات سے تنگ آکر پولیس سے رجوع کیا۔خاتون کی درخواست پر ویمن پولیس کی انویسٹی گیشن لیڈی سب انسپکٹر مہک ریحان نے مقدمہ نمبر 25/26، دفعہ 376 کے تحت درج کرکے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو حوالات منتقل کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

