لاہور(سپورٹس رپورٹر ) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پاکستان ریلوے ورکشاپ کے زیر اہتمام کبڈی فیسٹول میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوکوشاپ اورکیرج شاپ کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جولوکوشاپ نے 31 کے مقابلے 35 پوائنٹ سے جیت لیا ۔یہ میچ مغلپورہ انسٹی ٹیوٹ گراونڈ میں کھیلا گیا جس کےمہمان خصوصی ڈی ایس ورکشاپ محمد ثقلین اور سیکرٹری سپورٹس پاکستان ریلوے محمد اسماعیل تھے ایونٹ کے چئیرمین آرگنائزرعاطف اشفاق اور سپورٹس انچارج ورکشاپ اعجاز نواز آرگنائزنگ سیکرٹری تھے۔آخر میں جتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹرافی دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد ثقلین ڈی ایس ورکشاپ نے کہا کہ دوبارہ ریلوے کو کھیلوں میں آگے لانے کے لئے تمام کھیلوں کو آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے۔جبکہ محمد اسماعیل سیکرٹری سپورٹس نے عزم کیا کہ انکی کوشش ہوگی اعلی سطح پر کھیلوں کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات کئے جائے۔عاصم تسلیم کھوکھر ڈی ڈی ایس ورکشاپ نے کہا کہ ورکشاپ کے کھلاڑیوں کی وجہ سے قومی کھیلوں میں تیسری پوزیشن آئی تھی کوشش ہوگی ورکشاپ دوبارہ ڈویژن میں ٹاپ کرے۔ اس موقع پرعاطف اشفاق سپورٹس آفیسراور شہزاد ڈبلیو ایم لوکونے بھی کھیلوں کی بہتری کے لئے تجاویز دی ۔سپورٹس انچارچ اعجاز نواز نے کہا کبڈی کے بعد ہاکی’ ریسلنگ’ باکسنگ ‘والی بال سمیت دیگر مقابلے منعقدکئے جائینگے۔

