لاہور(میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے جی ٹی روڈ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف ایک بڑا اور مؤثر آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو مکمل طور پر واگزار کروا لیا ہے۔یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف کی خصوصیات ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کی براہِ راست نگرانی میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل نے کی۔ کاروائی جی ٹی روڈ، باغبانپورہ، داروغہ والا اور گردونواح کے دیگر مصروف ترین مقامات پر کی گئی آپریشن کی قیادت آپریشن انچارج شہزاد رسول، انفورسمنٹ انسپکٹر شیراز اور ان کی ٹیم نے کی۔کارروائی کے دوران تجاوز کنندگان کا 3 ٹرک پر مشتمل سامان ضبط کر کے ایم سی ایل کے آفیشل سٹور میں منتقل کر دیا گیا۔ایم سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے تک یہ بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے لیے آمدورفت میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔



