لاہور( میٹروپولیٹن نیوز) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام ندیم پہلوان نے فلم انڈسٹری کے بحران کے حوالے سے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں شہید سلطا ن راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ندیم پہلوان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں خیدر سلطان کے والد سے بڑا کوئی نام نہیں ،کسی نے انکے والد جیسا نام نہیں کمایا۔ کھلی کچہری میں چوہدری شجاعت نے بڑا نام کمایا۔اللہ نے ق لیگ کو اچھی ٹیم دی ہے۔ خاص طور پر میری ٹیم نے ہمیشہ پارٹی کے لئے کام کیا۔ اس موقع پرسینئر نائب صدر ندیم بگا نے کہاسلطان راہی کےتمام کردار میں عزت اورثقافتی کا کردار تھا۔اس موقع پرڈاکٹر زاہد قریشی نے کہا فقیر درویش کے فقیر صاحبزادے ہیں اللہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہےاور سلطان راہی کو جو عزت دی وہ اللہ نے دی۔ندیم پہلوان نے کہا کہ میری ٹیم میں ایم این اے اور ایم پی اے بنے گے ۔اپنی پارٹی سے ٹکٹ دیں گے۔یہ گھرانہ صدا بہار ہے اللہ نے اس گھرانے کا چوکیدار بنایا ہے اس گھرانے نے کبھی ملک کو نقصان نہیں پہنچایا۔ق لیگ ہمیشہ حکومت میں رہے ہیں۔حیدر سلطان نے کہا کہ
اللہ جتنی بھی عزت دے عاجزی نہیں چھوڑنی یہاں آکر اچھا لگا۔ جو لوگ گھر بیٹھے ہیں انکو فیلڈ میں لانا چاہتا ہوں اس موقع پر
نگینہ خان نے کہافلم انڈسٹری سے سلطان راہی کی فلم دیکھتی تھی اب انکے بیٹے حیدر سلطان کی ترقی دیکھنا چاہتی ہوں۔