کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کا میگا آپریشن لاہور
(عامر اقبال بٹ) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی کریک ڈاؤن جاری اینٹی کرپشن لاہور نے چھاپہ مارکر سب انسپکٹر پولیس اسٹیشن لوئر مال لاہور محمد آصف کوشہری سے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا سب انسپکٹر محمد آصف نے مسمات نسرین بی بی سے انوسٹیگیشن میں مدد کرنے کےلئے رشوت طلب کی تھی اینٹی کرپشن قصور نے بھی اے ایس آئی پولیس اسٹیشن آلہ آباد فاروق کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن ٹیموں نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ملزمان کے خلاف ٹریپ ریڈ کی ملزمان سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں


