لاہور ( عامراقبال بٹ سے ) تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف ایم او ریگولیشن جواد الحسن گوندل اور ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورہ کے دوران مارکیٹ میں ناقص صفائی اور کوڑا کرکٹ کی موجودگی پر ڈی سی لاہور نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی سرزنش کرتے ہوئے فوری اصلاح کی ہدایت کی۔ ڈی سی لاہور نے ہدایت جاری کی کہ 30 منٹ کے اندر صفائی آپریشن مکمل کر کے مارکیٹ کو صاف ستھرا بنایا جائے اور فالو اپ وزٹ میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تجاوزات اور گندگی کو فوری ختم کیا جائے، روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور ناقص صفائی پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ناقص صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صفائی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ لاہور کی تمام مارکیٹوں میں صفائی کا بہترین معیار برقرار رکھا جائے گا۔۔۔

ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف آفیسر ایم سی ایل،ایم او ریگولیشن ایم سی ایل ٹولنٹن مارکیٹ کے دورے کے دوران
ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل مارکیٹ کا دورہ کرتے
ڈی سی لاہور کا پارکنگ اور گندگی پر برہمی کا اظہار