لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) لٹن روڈ کے علاقے میں خاتون کے گھر سے 2 ماہ قبل ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا۔ گھر میں رہنے کے لیے آنے والا خالہ زاد بھائی ہی اپنے دوست کے ساتھ مل کر 45 لاکھ روپے مالیت کا سونا چورا کر فرار ہو گیا تھا۔لٹن روڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل نمبر ٹریسنگ کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو نارووال سے گرفتار کر لیا۔ملزم نے خالہ کے گھر الماری میں رکھا 45 لاکھ روپے کا سونا چوری کیا اور اپنے دوست سلمان کے ساتھ مل کر فروخت کر دیا۔ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان اسامہ اور سلمان کے قبضہ سے 30 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دی گئی ہے۔