لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تفصیلات کے مطابق ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے گلشن اقبال پارک کا اچانک دورہ کیا اور پارک میں جاری ہارٹی کلچر ورک، صفائی ستھرائی، شہری سہولیات، سیکیورٹی اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد، ڈائریکٹر انجینئرنگ مس سماویہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔احمد عثمان جاوید نے گلشن اقبال پارک کی جھیل کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہیں جھیل میں پانی کی صورتحال اور مچھلیوں کی افزائش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے پارک میں جاری ہارٹی کلچر ورک اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پارک میں موجود بینچز، جھولوں، پینے کے پانی، واش رومز اور دیگر شہری سہولیات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا، جبکہ سیکیورٹی انتظامات اور پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور نے پارک میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے آراء معلوم کیں۔ شہریوں نے پارک کی سہولیات سے متعلق اپنی تجاویز اور شکایات بھی احمد عثمان جاوید کے سامنے پیش کیں۔احمد عثمان جاوید نے متعلقہ افسران کو شہریوں کی شکایات اور تجاویز کے فوری ازالے کے لیے ضروری اقدامات اور ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکوں میں صفائی ستھرائی، واش رومز، پینے کے پانی، بینچز اور جھولوں سمیت تمام شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔احمد عثمان جاوید نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور شہر کو سرسبز، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے

۔

ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید گلشن اقبال پارک میں صفائی ستھرائی، شہری سہولیات اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔