پمز ہسپتال سانحہ کے لواحقین کو انکوائری کمیٹی کے چکر میں ڈال دیا

تحریر ! سید شاکر علی شاہ

تحریر: سید شاکر علی شاہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نومولود بچوں کی نرسری میں آتشزدگی سے 15 بچوں کی ہلاکت نے سرکاری ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی کے نظام پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں لیکن دل کو تسلی ہوئی جب اس واقعہ کے بعد حکومت نے ہمیشہ کی طرح تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی اور وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو معطل کر دیا ہے اور اخر میں انکوائری کی زد چھوٹے ملازمین ا جائیں گے سابقہ روایات میں یہی وطیرہ رہا ہے انکوائری کمیٹیوں کا میں حکومت اور اداروں سے پوچھنا چاہتا ہوں اس سے پہلے بھی انکوائری کمیٹیاں قائم کی گئی تھی جون 2024 میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آگ لگنے سے 11 بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی گئی تھیں۔ کیا ایسے واقعات کی خامیوں کو دور کیا گیا ؟
جب بھی کسی حادثے کی کمیٹی بنتی ہے تو چوہدری شجاعت حسین یاد ا جاتے ہیں جو بڑے وثوق کے ساتھ کہتے ہیں مٹی پاؤ،کیونکہ جب بھی کوئی کمیٹی بنتی ہے تو کمیٹیوں کو سونپی گئی انکوائریاں یاد ا جاتی ہیں ،سانحہ اوجھڑی کیمپ (اپریل 1988ء): راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر اوجھڑی کیمپ میں ہونے والے خوفناک اسلحہ ڈپو دھماکوں کے بعد بھی تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں سانحہ اے پی ایس پشاور (دسمبر 2014ء): آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردانہ حملے کے بعد حقائق کا جائزہ لینے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے عدلیہ اور حکومت کی سطح پر کمیشن قائم کیے گئے۔پی آئی اے طیارہ حادثہ کراچی (مئی 2020ء): کراچی کے ماڈل کالونی میں پی آئی اے کی پرواز کے تباہ ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزارتِ دفاع اور ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے تحقیقاتی بورڈ اور انکوائری کمیٹی بنائی گئی۔سانحہ مری (جنوری 2022ء): مری میں شدید برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے واقعے کی تحقیقات کے لیے حکومتِ پنجاب نے ایک اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔اس کے علاوہ سانحہ ماڈل ٹاؤن 17 جون 2014 سانحہ کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشنچکوال میں پیش آنے والا واقعہ جہاں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی مبینہ فائرنگ سے آسٹریلیا پلٹ ایک بے گناہ خاندان نشانہ بنا تھا 19 جنوری 2019 کو ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) کی فائرنگ سے ایک خاندان کے چار افراد سمیت چار لوگ جاں بحق ہو گئے تھے اور حکومت نے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم (JIT) تشکیل دے دی؟اور بہت سی انکوائری کمیٹیاں اور کمیشن اور بہت سے واقعات ہیں
مٹی پاؤ کمیٹی زندہ باد