ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کا دورہ کیا ہے اس دورے کے دوران انہوں نے بیدیاں روڈ پر انسدادِ ڈینگی فیلڈ سرویلنس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال شہباز شریف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے میں سی او ایم سی ایل کلیم یوسف اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عابد ممتاز خان اور متعلقہ حکام ہمراہ تھے۔
دورے کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ پر ڈینگی فیلڈ سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ہیلتھ ٹیموں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی لاہور نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی لاروا کی موجودگی کو ہرگز چھپایا نہ جائے بلکہ فوری رپورٹ کیا جائے ڈپٹی کمشنر لاہور نے بیدیاں روڈ پر واقع ٹی ایچ کیو ہسپتال شہباز شریف کا دورہ بھی کیا انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، سیکشنز، کاؤنٹرز، فارمیسی اور عمارت کے ڈھانچے کا جائزہ لیا ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی سہولیات انتظامی امور اور ہنگامی پروٹوکولز پر بریفنگ دی گئی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر ہسپتال کے دورے کے دوران