عوامی شنوائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(آپریشنز) ایپا EPA شرجیل حفیظ وٹو،چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے کی شرکت چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے اور کنسلٹنٹس نے شرکا کو ماسٹر پلان 2050 کی ضرورت و اہمیت بارے آگاہ کیا ڈائریکٹرپنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی فوزیہ اکرم نے سموگ، ماحولیاتی آلودگی و دیگر مسائل کے متعلق بریفنگ دی معروف آرکیٹکٹ،ممبر لاہور بچاو تحریک کامل خان ممتازنے ماسٹرپلان کے مختلف مراحل کے متعلق آگاہ کیا
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام ماسٹر پلان لاہور ڈویژن 2050 کے حوالے سے ماحولیاتی عوامی شنوائی کا انعقاد ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں کیا گیا، جس میں ماہرینِ ماحولیات، کنسلٹنٹس، شہریوں اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عوامی شنوائی میں سموگ، ماحولیاتی آلودگی، صنعتی پھیلاؤ اور مستقبل کی شہری ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف میٹروپولیٹن پلانر ایل ڈی اے اور کنسلٹنٹس نے ماسٹر پلان کی اہمیت اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔
ماہرین کے مطابق ماسٹر پلان میں لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں بڑھتی ہوئی آبادی، رہائشی ضروریات، پبلک ٹرانسپورٹ، سڑکوں، صحت، تعلیم، زراعت، سیوریج اور گرین ایریاز کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔عوامی شنوائی میں ماحولیاتی تحفظ، آلودگی کی روک تھام اور شہری مسائل کے حل کے لیے شہریوں اور متعلقہ اداروں کی تجاویز کو ماسٹر پلان کا حصہ بنانے پر بھی زور دیا گیا۔عوامی شنوائی کے اختتام پر کنسلٹنٹس نے شہریوں اور طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات دیے، جبکہ شرکاء کی تجاویز کو مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے اہم قرار دیا گیا۔




