لاہور: گجر پورہ میں خواجہ سرا پر مبینہ تشدد اور جنسی زبردستی کا افسوسناک واقعہلاہور کے علاقے گجر پورہ میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر جنسی زبردستی، تشدد اور سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔متاثرہ فریق کے مطابق حماد عرف نامی نوجوان مبینہ طور پر گوری نامی خواجہ سرا کو ہراساں کرتا اور اس سے جسمانی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا۔لاہور کے علاقے گجر پورہ میں خواجہ سرا کو مبینہ طور پر جنسی زبردستی، تشدد اور سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔متاثرہ فریق کے مطابق حماد عرف نامی نوجوان مبینہ طور پر گوری نامی خواجہ سرا کو ہراساں کرتا اور اس سے جسمانی تعلق قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہا۔ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت نوجوان کے مبینہ طور پر نشے میں ہونے کی بھی بات سامنے آئی ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی تصدیق متعلقہ تفتیش کے بعد ہی ممکن ہوگی۔متاثرہ فریق کا الزام ہے کہ انکار پر حماد نے گوری اور اس کے گرو چندا کو مبینہ طور پر بھرے بازار میں تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔واقعے نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات، خصوصاً خواجہ سرا برادری، کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے کوئی سخت اقدامات کیوں نہیں کر پا رہے؟ متاثرہ فریق نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور خواجہ سرا برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ خواجہ سرا کی جانب سے مبینہ زیادتی کے خلاف مقامی تھانہ بھی درخواست جمع کروا دی گئ ہے