لاہور ( کرائم رپورٹر) 5 تولے سونا چوری کا ڈراپ سین زیورات گھر سے ہی برآمد اسلام پورہ اکرم پارک میں گھر سے 5 تولے سونے چوری کی کال ہوئی اسلام پورہ پولیس نے نامعلوم چور کے مقدمے کا اندراج کیا دوران تفتیش پولیس کو واقعہ کی صورتحال مشکوک محسوس ہوئی، ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز
پولیس نے گھر کے اندر موجود شواہد اور حالات و واقعات کی جانچ کی تفتیش آگے بڑھی تو 5 تولے سونے کے زیورات گھر سے ہی برآمد ہو گیے چوری کی واردات کے مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہےب واقعہ میں ملوث عناصر کا تعین کیا جا رہا ہے، مزید قانونی کارروائی جاری ہے شہری کسی بھی واقعے پر فوری پینک ہونے کے بجائے پہلے مکمل تصدیق کریں شہری کسی واقعے کی اطلاع دیتے وقت درست معلومات فراہم کریں تفتیش کے ذریعے اصل حقائق سامنے لانا پولیس کی ذمہ داری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران


