تھانہ مزنگ پولیس کی کارروائی جان لیوا کرتب دکھانے والے 3 ون ویلرز گرفتار

ون ویلر

لاہور (میٹروپولیٹن نیوز) تھانہ مزنگ پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے جناز گاہ روڈ سے ون ویلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مین شاہراؤں پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرتے تھے جبکہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کرتے تھے۔ ابیل، عمر اور برکت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی سِول لائنز منزہ کرامت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ “اپنی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، منشیات اور ون ویلنگ جیسے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔